اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس او مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ طالبات کا سالانہ تین روزہ مرکزی کنونشن ولایت نور ہدایت لاہور میں ہوگا میڈیا کوارڈینیٹر تقی حسن کے مطابق سالانہ کنونشن2,3,4اکتوبرکو لاہور میں منعقد ہوگا کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں امامیہ طالبات شریک ہوںگی کنونشن کے موقع پر تعلیمی و فکری موضوعات پر کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں اسکالرز و علماکرام طالبات اور سینئرز شرکت کریں گے کنونشن کے پہلے روز ڈویژن و مرکز کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے جبکہ تنظیم کے بانی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر کانفرنس میں بھی شریک ہونگی کنونشن کے آخری روز 4اکتوبر کو طالبات کی نئی مرکزی صدر کا انتخاب و اعلان کیاجائے گا.
.......
/169